کراچی :حکومت سندھ نے صوبے میں کل سے آن لائن کاروبار چلانے کے لئے ایس او پیز جاری کردیئے ہیں۔
حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق تمام آن لائن کاروباروں کو ہر کاروباری لین دین کی رسید حکومت کے پاس بطور ثبوت پیش کرنا ہوگی۔
کاروبار اداروں کے مالکان مزدوروں کی صحت کے ذمہ دار ہوں گے ،مارکیٹ کے سربراہ تمام ایس او پیز کو نافذ کرنے کے ذمہ دار ہوں گے،ملازمین اورگاہک کے درجہ حرارت کو داخلے کے مقامات پر جانچاجائیگا۔
وزارت داخلہ سندھ کا مزید کہنا ہے کہ آن لائن کاروبار کو اگلے نوٹس تک 27 اپریل سے کام کرنے کی اجازت ہوگی۔
حکومت نے فروٹ چاٹ ، سموسہ اور اسی طرح کی دیگر اشیا کے تمام اسٹالز پر پابندی عائد کردی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں پٹرولیم کی درآمدات پر عائد پابندی 1 ماہ بعد ختم ہوگی