حکومت نے بین الاقوامی پروازوں کی معطلی میں 15 مئی تک توسیع کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt extends suspension of international flights till May 15

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :ملک میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے حکومت نے بین الاقوامی پروازوں کی معطل میں 15 مئی تک توسیع کردی ہے۔

ایوی ایشن ڈویژن کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق بین الاقوامی طیاروں کی پروازوں کی معطلی کا اطلاق 15 مئی 2020 تک کیا گیا ہے۔

تاہم خصوصی اور کارگو پروازوں کو استثنیٰ حاصل ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) بیرون ملک پھنسے ہزاروں پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے 15 اپریل سے خصوصی پروازیں چلارہی ہے۔

مزید پڑھیں: سیکڑوں پاکستانی تاجر چین میں محصور، پیسے ختم، حکومت سے وطن واپس لانے کی اپیل

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے فلائٹ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ امریکا میں محصور پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے امریکی سفارتخانے کو خصوصی خط لکھا گیا ہے جس کا جواب آنے کے بعد امریکا کیلئے بھی خصوصی پروازیں چلائی جائینگی۔

Related Posts