اقلیتوں کے ساتھ قائدِ اعظم کے وعدے کو پورا کرنا ہمارا فرض ہے۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقلیتوں کے ساتھ قائدِ اعظم کے وعدے کو پورا کرنا ہمارا فرض ہے۔فواد چوہدری
اقلیتوں کے ساتھ قائدِ اعظم کے وعدے کو پورا کرنا ہمارا فرض ہے۔فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے ساتھ قائدِ اعظم محمد علی جناح نے ایک وعدہ کیا تھا جسے پورا کرنا ہمارا فرض ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں  وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ بانئ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح نے قانون ساز اسمبلی سے اپنے پہلے ہی خطاب میں یہ وعدہ کیا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق دئیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ہر پاکستانی کو چاہئے کہ بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے فرمان پر عمل کیلئے اپنی پوری کوشش کرے جبکہ انہوں نے یہ بات جے پرکاش نامی رکنِ قومی اسمبلی کے پیغام پر ردِ عمل دیتے ہوئے کی۔

اقلیتی رکنِ قومی اسمبلی جے پرکاش لوہانا نے کہا کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن جیسے مسائل کے پیشِ نظر ہمارے قومی سیاستدان اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں فواد چوہدری نے بڑے پیمانے پر راشن کی تقسیم کا اہتمام کیا۔

رکنِ قومی اسمبلی جے پرکاش نے کہا کہ فواد چوہدری نے اپنے حلقۂ انتخاب میں اقلیتوں کیلئے راشن تقسیم کیا جس میں رنگ و نسل اور مذہب کی کوئی تخصیص نہیں تھی۔ پاکستانی اقلیتی برادری سخاوت اور جذبۂ ہمدردی کیلئے فواد چوہدری کی شکر گزار ہے۔ 

Related Posts