اسلام آباد: وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کورونا وائرس سے جنگ کر رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاسی مخالفین سیاسی منافقت ترک کریں۔ایک طرف اپوزیشن رہنما لاک ڈاؤن سے فرار کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں جبکہ دوسری طرف وہ خود اس پر اصرار کرتے ہیں۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کے بلاوے کی مثال دیتے ہوئے وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی نے کہا کہ نیب بلائے تو اپوزیشن رہنما سماجی فاصلوں کی پرواہ کرنے لگتے ہیں جبکہ دوسری جانب اگر کوئی مسئلہ درپیش نہ ہو تو لاپرواہی برتنا شروع کردی جاتی ہے۔
معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کرونا سے جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عمران خان اور نیب پر برسنے میں مصروف ہے۔
سیاسی مخالفین سیاسی منافقت ترک کریں۔ایک طرف لاک ڈاؤن سے فرار، دوسری طرف اصرار۔نیب بلائے تو سماجی فاصلوں کی پرواہ،جبکہ دوسری جانب لاپرواہی۔"وزیراعظم عمران خان کرونا سے لڑ رہے ہیں جبکہ کہ ن لیگ عمران خان اور نیب پر برس رہی ہے"۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) April 24, 2020
ن لیگی رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کا دل اور نیت صاف نہیں۔ وہ ہر پل چاہتے ہیں کہ عمران خان ناکام ہوں۔لیکن عمران خان نے اپنی سوچ،ہمت اور جدوجہد مسلسل سےاپنے ناقدین کو ہمیشہ غلط ثابت کیا ہے۔
اپوزیشن کا دل اور نیت صاف نہیں،ہر پل چاہتے ہیں کہ عمران خان ناکام ہوں۔لیکن عمران خان نے اپنی سوچ،ہمت اور جدوجہد مسلسل سےاپنے ناقدین کو ہمیشہ غلط ثابت کیا۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) April 24, 2020