دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے25 لاکھ 57ہزار افراد متاثر، 1لاکھ 77ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے25 لاکھ 57ہزار افراد متاثر، 1لاکھ 77ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے25 لاکھ 57ہزار افراد متاثر، 1لاکھ 77ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں25 لاکھ 57ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 1لاکھ77 ہزار سے زائدافراد  ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 25لاکھ57ہزار181افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 20فیصد (1لاکھ 77 ہزار641) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 57 ہزار 245فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ16 لاکھ 31ہزار 851افراد  کو کورونا وائرس کے باعث بخار اور سانس میں ہلکی پھلکی تکلیف کا سامنا ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے6لاکھ90 ہزار444افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، اسپین، اٹلی، فرانس اور جرمنی متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں برطانیہ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

برطانیہ کے بعد ترکی، ایران، چین، روس اور برازیل  سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان میں کورونا وائرس سے 9 ہزار 216 افراد متاثر ہوئے  جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 192 ہو گئی۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز 16افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 796 مزید افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے  192 افراد جاں بحق

Related Posts