کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئے وزیراعظم کا سیمپل شوکت خانم ارسال

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran Khan takes coronavirus test, awaits result

اسلام آباد: شوکت خانم لیبارٹری کے عملے نے کورونا ٹیسٹ کے لئے وزیراعظم عمران خان کا سیمپل لے لیا ہے، ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے کورونا متاثرہ ہونے کی تصدیق کے بعد وزیراعظم کو ٹیسٹ کا مشورہ دیا  گیا تھا۔

کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لئے شوکت خانم لیبارٹری کے عملے نے وزیراعظم عمران خان کے خون کے سیمپل لے کر شوکت خانم لیب بھجوا دیئے ہیں۔

اس سے قبل کورونا وائرس کے حوالے سے وزیراعظم کے فوکل پرسن ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کو اپنا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیں گے۔

مزید پڑھیں:ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی بھی کورونا وائرس کا شکار

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس سے قبل ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے وزیراعظم سے ملاقات کی تھی، جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

خیال رہے کہ فیصل ایدھی نے چند دن قبل اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کر کے انہیں کورونا ریلیف فنڈ کے لیے ایک کروڑ کا چیک پیش کیا تھا۔

Related Posts