ورلڈ کلاس بلے بازبابر اعظم نے شاہین آفریدی کی اُمیدوں پر پانی پھیردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈ کلاس بلے بازبابر اعظم نے شاہین آفریدی کی اُمیدوں پر پانی پھیردیا
ورلڈ کلاس بلے بازبابر اعظم نے شاہین آفریدی کی اُمیدوں پر پانی پھیردیا

اسلام آباد:فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آؤٹ نہ کرنے پر افسردہ ہوگئے ہیں۔ ایک بیان میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ وہ پی ایس ایل میں بابر اعظم کو آؤٹ کرنا چاہتے تھے لیکن اْن کی ورلڈ کلاس بیٹسمین کو آؤٹ کرنے کی خواہش پوری نہ ہو سکی۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے مجھے وکٹ لینے کا موقع ہی نہیں دیا لیکن جب بھی موقع ملا بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کی کوشش کروں گا۔فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ وسیم اکرم اور میچل اسٹارک میرے پسندیدہ بولرز ہیں۔ان دونوں سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ مجھ میں اگروسیم اکرم جیسی تھوڑی سی خوبیاں آجائیں تو خوش ہوں گا جبکہ میچل اسٹارک سے بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ لاہور قلندرز کو پی ایس ایل میں ضرورت تھی انجری ہونے کے باوجود ٹیم کا حصہ بنا۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ لاہور قلندرز کے ساتھ سفر اچھا جا رہا، اسی ٹیم سے کھیلنا چاہوں گا۔انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی مجھے بہت پسند ہیں،اسی لیے اْن کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن نہیں منایا۔

Related Posts