تحریکِ انصاف کے وعدے جھوٹے، سندھ حکومت عہد نبھاتی ہے۔مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریکِ انصاف کے وعدے جھوٹے، سندھ حکومت عہد نبھاتی ہے۔مرتضیٰ وہاب
تحریکِ انصاف کے وعدے جھوٹے، سندھ حکومت عہد نبھاتی ہے۔مرتضیٰ وہاب

کراچی: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف اپنے ووٹرز سے جھوٹے وعدے کرتی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت عہد نبھاتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج کورونا وائرس کے ٹیسٹس کیلئے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج (جے پی ایم سی) کراچی میں بی ایس ایل 3 لیبارٹری کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لیبارٹری کو سندھ حکومت کی فنڈنگ سے چلایا جائے گا جبکہ لیبارٹری کو ٹیسٹ کے نتائج حاصل کرنے کے لیے ابتدائی سیمپلز بھیج دئیے گئے  ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ تحریکِ انصاف کے نمائندگان عوام سے جھوٹے وعدے کرتے ہیں جبکہ سندھ حکومت عہد نبھانے اور کام کرنے میں آگے ہے۔ 

Related Posts