اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 8 ہزار 418 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 176 ہو گئی ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران17افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 425 مزید افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک1 لاکھ 4 ہزار302 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد4 ہزار873ہے۔
ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
پنجاب میں کورونا وائرس سے 3 ہزار822، سندھ میں 2 ہزار 537، خیبرپختونخواہ میں 1 ہزار235، بلوچستان میں432، آزاد کشمیر میں49، گلگت بلتستان میں 263جبکہ اسلام آباد میں 181 افراد متاثر ہوئے۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 6ہزار 272فعال کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 1 ہزار 970افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور خیبر پختونخواہ میں ہوئیں۔ کے پی کے میں67 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 56 افراد جاں بحق ہوئے۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث42، گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد میں 3 جبکہ بلوچستان میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 24لاکھ 7ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 1لاکھ65 ہزار سے زائدافراد ہلاک ہو گئے۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 24لاکھ7ہزار340افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 21 فیصد (1لاکھ 65 ہزار69) افراد ہلاک ہوئے۔
مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1لاکھ 65ہزار افراد ہلاک