اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے 157نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7993 ہو گئی ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران8افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 144ہو گئی ہے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک92 ہزار548 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد 6 ہزار416ہے۔
ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس سے 3 ہزار410، سندھ میں 2 ہزار 355، خیبرپختونخواہ میں 1 ہزار77، بلوچستان میں335، آزاد کشمیر میں48، گلگت بلتستان میں 245جبکہ اسلام آباد میں 163افراد متاثر ہوئے۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 5ہزار 662فعال کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 1 ہزار 832افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور خیبر پختونخواہ میں ہوئیں۔ کے پی کے میں50 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 48 افراد جاں بحق ہوئے۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث37، گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد میں 1 جبکہ بلوچستان میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 23لاکھ 31ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 1لاکھ60 ہزار سے زائدافراد ہلاک ہو گئے۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 23لاکھ31ہزار892افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 21 فیصد (1لاکھ 60 ہزار763) افراد ہلاک ہوئے۔
مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1لاکھ 60ہزار افراد ہلاک