بھارت میں لاک ڈاؤن میں توسیع،آئی پی ایل منسوخ ہونے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

IPL set to be postponed further after lockdown extended

نئی دہلی :بھارت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے 3 مئی تک ملک گیر لاک ڈاؤن میں توسیع کرکے بعد انڈین پریمئرلیگ 2020 منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

اس سے قبل آج بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا تھا کہ حکومت نے ملک میں لاک ڈاؤن بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

29 مارچ سے شروع ہونے والے سب سے بڑا ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کوابتدائی طور پر 15 اپریل تک معطل کر دیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت آئی پی ایل 2020 کے مستقبل کے بارے میں کوئی واضح بات نہیں ہے۔

بی سی سی آئی 3 مئی کے بعد ہی اس صورتحال کا جائزہ لے گا جب ہندوستانی حکومت کوویڈ 19 بحران سے متعلق صورتحال کاجائزہ لینے کے بعد کوئی فیصلہ کریگی۔

اس سے قبل اتوار کے روز بی سی سی آئی کے صدر ساروگنگولی نے کہا تھا کہ بورڈ کورونا کے حوالے سے پیشرفت پر نظر رکھے گا لیکن موجودہ صورتحال کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ محض ایک عام سی بات ہے کہ اس وقت دنیا میں کہیں بھی کسی بھی طرح کے کھیل کے حق میں نہیں ہے ، آئی پی ایل کو بھول جائیں۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس کے باعث گالف کے کھیل کوکروڑوں کے نقصان کا خدشہ

ہندوستان میں لاک ڈاؤن کے تحت صرف ضروری کاروبار، جیسے گروسری اور فارمیسیوں کو کھلا رہنے کی اجازت ہے اور عوام کی نقل و حمل صرف ہنگامی صورتحال تک ہی محدود ہے جبکہ تمام ٹرینوں اور پروازوں کو معطل کردیا گیا ہے۔

Related Posts