کراچی:پاکستان ا سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی رہی، 100 انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی،سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان۔
آج کے دن کاروبار کے آغاز سے ہی پہلے دو گھنٹوں کے دوران 100 انڈیکس 535.29 پوائنٹس گر گیا جس کے بعد صبح گیارہ بجے انڈیکس 31479.92 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا۔
جب کہ یہ سلسلہ چلتا رہا اور حصص مارکیٹ میں ایک موقع پر انڈیکس میں 1072 پوائنٹس کی مندی دیکھنے کو ملی۔جس کے بعد 30928.16 پوائنٹس کی نچلی ترین سطح پر بھی دیکھا گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا اختتام 1000.22 پوائنٹس کی مندی پر ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس 31032.99 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 32 ہزار کی نفسیاتی حد گری، جبکہ انڈیکس کی 10 حدیں بھی گرگئیں، گرنے والی حدوں میں 32000، 31900، 31800، 31700، 31600، 31500، 31400، 31300، 31200 کی حد شامل ہے۔
آج کے دن مارکیٹ میں بارہ کروڑ 62 لاکھ 66 ہزار 592 شیئرز کا لین دین ہوا، زیادہ تر انویسٹرز کی طرف سے شیئرز کی فروخت کو ترجیح دی گئی، پورے کاروباری روز کے دوران سرمایہ کاروں کے لگ بھگ 150 ارب روپے ڈوب گئے۔