پولیس اہلکار درندہ بن گیا، خاتون کو ناجائز تعلقات نہ رکھنے پر دھمکیاں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس اہلکار درندہ بن گیا، خاتون کو ناجائز تعلقات نہ رکھنے پر دھمکیاں
پولیس اہلکار درندہ بن گیا، خاتون کو ناجائز تعلقات نہ رکھنے پر دھمکیاں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی:گوجرانوالہ میں پولیس اہلکار نے خاتون کو زبردستی دوستی کرنے اور ناجائز تعلقات رکھنے پر مجبور کیا اور کہا کہ اگر تم مجھ سے دوستی نہیں کرو گی تو میں مقدمہ درج کر کے تم کو اور تمہارے اہل خانہ کو جیل بھجوا دوں گا۔

گوجرانوالہ سیٹیلائٹ ٹاؤن کی رہائشی خاتون کو پولیس اہلکار شیخ جاوید کانسٹیبل اور سیکورٹی آفیسر پرویز زبردستی دوستی کرنے اور ناجائز تعلقات رکھنے پر مجبور کرتے رہے

درخواست گزار خاتون مہک امان اللہ کا کہنا ہے پھر بات یہاں تک نہ رکی ایک دن کانسٹیبل شیخ جاوید شیخ اور سیکورٹی انچارج پرویز ہمارے گھر آئے اور گھر میں موجود میرے شوہر ماموں اور بھانجوں کے خلاف جوا کھیلنے کا جعلی مقدمہ درج کرکے ان سب افراد کو تھانے لے جاکر شدید تشدد کیا۔

اسی دوران جاوید شیخ کانسٹیبل مجھے میرے گھر کر اندر کمرے میں لے گیا اور میرے ساتھ نازیبا حرکات شروع کر دی اور مجھ سے میرا موبائل نمبر زبردستی مانگنے لگا میں نے بڑی منت سماجت کی اور اپنے سر کا دوپٹہ اس کے پاؤں میں رکھ دیا اور کہا اللہ کے واسطے میری عزت خراب نہ کرنا۔

کانسٹیبل جاوید شیخ نے مجھے سے میرا موبائل نمبر لیا اور آدھے گھنٹے کے بعد مجھے کمرے سے باہر آنے دیا پھر اگلے دن مجھے جاوید شیخ کانسٹیبل نے اپنے موبائل نمبرسے میرے موبائل نمبر پر کال کی اور مجھے زبردستی دوستی اور ناجائز تعلقات قائم کرنے کے لیے کہنے لگا۔

جس کی تمام ریکارڈنگ میرے پاس موجود ہے، دوران گفتگو میں جاوید شیخ کانسٹیبل کو بھائی انکل اور والد کہہ کر مخاطب کرتی رہی جب میں نے ناجائز تعلقات اور دوستی سے ناں کہی تو میرے پورے خاندان پر جواء کھیلنے کا جھوٹا مقدمہ درج کر دیا۔

میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے اپیل کرتی ہوں کہ ان ملازمین کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرکے ان کو نشانے عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کسی بھی بنت حوا کی عزت پر اس طرح کے شیطان صفت انسان ہاتھ نہ ڈال سکیں میری التجاء ہے وزیراعظم عمران خان اور دیگر اداروں سے مجھے انصاف چاہیے۔

Related Posts