سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے سرفرازاحمدکپتان برقرار

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے سرفرازاحمدکپتان برقرار
پاکستان کرکٹ بورڈ نےسری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے سرفراز احمد کو قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کردیا جبکہ بابر اعظم کوقومی ٹیم کانائب کپتان مقررکیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےسری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے سرفراز احمد کو قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کردیا جبکہ بابر اعظم کوقومی ٹیم کانائب کپتان مقررکیا گیا ہے۔

ہیڈکوچ مصباح الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی  احسان مانی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے قومی ٹیم کے کپتان کا اعلان کیا،  چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیےکپتان سرفراز احمد ہی رہیں گےجب کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان 23 ستمبر کو کیا جائے گا۔

احسان مانی کاکہناتھا کہ  سری لنکن بورڈ سے کوئی منفی پیغام نہیں ملا ہے ان سے بات چيت جاری ہے سری لنکن بورڈ اپنی حکومت سے منظوری چاہتا ہے، سری لنکا کے خلاف مختصر فارميٹ کی سيريز پاکستان ميں ہی ہوگی کسی اور وينيو پر سيريز کا اب وقت نہيں رہا، ٹیم مینیجرکافیصلہ ہوچکا ہے اس حوالے سےایک دو روز میں اعلان ہوگا۔

اس موقع پر ہيڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ صرف کپتان کوشکست کا ذمےدار ٹھہرانا ٹھيک نہيں،سرفراز اور محمد رضوان کا موازنہ ناانصافی ہے تاہم ون ڈے فارميٹ ميں تسلسل سے پرفارمنس دکھانا ہوگی۔ سرفراز احمد کی اپنی پرفارمنس اچھی رہی تو ٹیم اچھا کھیلے گی، سرفرازاپنےآپ کو انڈراسٹیمٹ نہ کرے مجھے اس کےساتھ مل کرکام کرناہے۔

سرفراز کی کپتانی میں پاکستان نے 13 ٹیسٹ، 48 ون ڈے اور 34 ٹی 20 میچ کھیلے جن میں سے اسے بالترتیب 4، 26 اور 29 میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی۔

Related Posts