اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کی سربراہ تانیہ ایدروس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے جنگ کیلئے مصنوعی ذہانت اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈیجیٹل پاکستان کی سربراہ تانیہ ایدروس نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے جنگ کے لیے مختلف قسموں کی حکمتِ عملی ترتیب دی جارہی ہے اور دنیا یہ جاننے میں مصروف ہے کہ کورونا وائرس جیسے چیلنج سے کس طرح نمٹا جائے۔
ڈیجیٹل پاکستان کی سربراہ نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ وفاقی حکومت کا ڈیجیٹل پاکستان پروگرام اور آرٹیفیشل انٹیلی جینس (مصنوعی ذہانت) کی ویب سائٹ لو فار ڈیٹا کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لیے مل کر کام کریں گے۔
تانیہ ایدروس نے کہا کہ دونوں اکائیوں کے اشتراک سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے دوران معلومات پر مبنی فیصلے کیے جائیں گے تاکہ وائرس کے خلاف جنگ کو سائنسی صورت دی جاسکے جبکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سماجی فاصلہ بے حد اہم ہے۔
انہوں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سماجی فاصلے کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے معلومات شیئر کیں جن میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایک دوسرے سے دور رہنا اور خود کو قرنطینہ کرنا بے حد ضروری ہے۔
While the world figures out how to tackle #COVID2019 , #ArtificialIntelligence is playing a key role in this fight.
Excited to announce @DigitalPak_GoP and @Love4Data , coming together to help make data-driven decisions during this fight.
Here's why social distancing is key! pic.twitter.com/53Cypcwq65
— Tania Aidrus (@taidrus) April 13, 2020