نیویاک: ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ایک بین الاقوامی میگزین میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں انہوں نے پوری دنیا میں خاندانوں کے متاثر ہونے اور بچوں کو لاحق خطرات پر روشنی ڈالی ہے۔
انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ روزانہ گھریلو تشدد کے واقعات میں دنیا بھر میں 100 سے زیادہ خواتین ہلاک ہوجاتی ہیں اور اکثر اوقات بچے بھی متاثر ہوتے ہیں۔
قرنطینہ کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرنطینہ بچوں سے زیادتی میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔
مزید پڑھیں:انجلینا جولی اور کائلی جینر کا کورونا متاثرین کیلئے ایک ایک ملین ڈالر کا عطیہ