اسلام آباد: احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو نقد امداد کی فراہمی شروع کردی گئی ہے، امداد کی فراہمی کے مقامات پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ سے متعلق وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ پہلے مرحلے میں کفالت پروگرام سے مستفید افراد کو مالی معاونت کی دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ سے بچنے کے لئے امداد کی فراہمی کے مقامات پر مرض سے بچاؤ کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت کورونا وائرس کی وجہ سے مالی پریشانی کا سامنا کرنے والے مستحق خاندانوں کو بارہ ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ حکومت نے اس مقصد کے لئے 144 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:عمران خان اور جہانگیر ترین آمنے سامنے، وزیراعظم کا اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ
ذرائع نے بتایا کہ اب تک 30.5 ملین سے زائد افراد نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت امداد کے لئے درخواست دی ہے۔
پاکستان کے مختلف شہروں میں مراکز قائم ہوگئے ہیں جبکہ ادائیگی روزانہ کی بنیاد پر صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک کی جائے گی۔
احساس صارفین کی صحت اورتحفظ کو یقینی بنانے کیلیئے رقوم کے بائیومیٹرک ادائیگی مراکز اور وہاں قائم کاؤنٹروں کی تعداد میں خٓاطرخواہ اضافہ کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کا ہجوم نہ جمع ہو۔ یہ تصاویرپنجاب کے اضلاع شیخوپورہ اورننکانہ صاحب کے ادائیگی مراکز کی ہیں جہاں رقوم کی ادائیگیاں جاری ہیں۔ pic.twitter.com/w7ovUlZkWT
— Sania Nishtar (@SaniaNishtar) April 9, 2020