این ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں ڈاکٹروں اور طبی عملہ کیلئے حفاظتی سامان ارسال کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NDMA provides medical equipment to doctors and paramedics in Khyber Pakhtunkhwa

اسلام آباد : این ڈی ایم اے نے صوبہ خیبر پختونخوا میں 100 اسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے لیے حفاظتی سامان جاری کر دیا، سامان میں 74 ہزار سرجیکل اور 4652 این95 ماسک شامل ہیں۔

8759 حفاظتی سوٹ اور 65 ہزار سے زائد دستانے بھی سامان میں دیئے گئے۔ساڑھے تین ہزار جراثیم سے پاک گاؤون اور 4180 جوتوں کے کور بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستانی سائنسدان کی 2 ماہ میں کورونا وائرس کے 7 ہزار کیسز کی پیشگوئی

آج ارسال کیے گئے سامان میں 4535 سرجیکل ٹوپیاں، 1322حفاظتی عینک اور 1186 فیس شیلڈ بھی ہیں۔

باقی صوبوں میں بھی اسپتالوں اور طبی عملہ کے لیے حفاظتی سامان اگلے چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں میں روانہ کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں  کورونا وائرس کے کیسز 43سو سے تجاوز کرچکے ہیں اور خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد560 تک پہنچ چکے ہیں۔

Related Posts