پاکستانی سائنسدان کی 2 ماہ میں کورونا وائرس کے 7 ہزار کیسز کی پیشگوئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی سائنسدان کی 2 ماہ میں کورونا وائرس کے 7 ہزار کیسز کی پیشگوئی
پاکستانی سائنسدان کی 2 ماہ میں کورونا وائرس کے 7 ہزار کیسز کی پیشگوئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کے سابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور مشہور و معروف سائنس دان پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمٰن نے پیشگوئی کی ہے کہ اگلے 2 ماہ میں 6 سے 7 ہزار کورونا وائرس کیسز سامنے آسکتے ہیں۔

کراچی  میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کی انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹاسک فورس کے شریک چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمٰن نے کہا کہ  اپریل اور مئی کورونا وائرس کی روک تھام اور پھیلاؤ کے حوالے سے اہم دکھائی دیتے ہیں۔ خدشہ ہے کہ وائرس ان مہینوں میں زیادہ تیزی سے پھیلے گا۔

گفتگو کے دوران پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمٰن نے کہا کہ 2 ماہ کا عرصہ ہمارے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ ایک بار یہ کیسز انتہا کو پہنچ گئے تو وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آسکتی ہے۔ ابھی تک وائرس کے جینیاتی اسٹرکچر میں تبدیلیاں نظر آ رہی ہیں۔ کوئی واضح اسٹرکچر پتہ چلنے پر ویکسین یا دوا کی تیاری عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

معروف سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ امریکا، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک سے کم ہے جو ہمارے لیے حوصلہ افزاء ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ لاک ڈاؤن کے دوران زیادہ سختی نہ برتے ۔ عوام الناس کو فاقہ کشی سے بچانا زیادہ ضروری ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمٰن نے کہا کہ عوام کو نقل و حرکت سے روک دینے سے کیسز بے شک کم ہوجائیں گے لیکن روزگار سے محروم عوام میں افراتفری پھیلنے کا خدشہ ہے۔ حکومت عوام کو روزی کمانے کے محدود مواقع مہیا کرے تاکہ وائرس کی روک تھام اور روزگار کی فراہمی ساتھ ساتھ چل سکیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل   کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں 15 لاکھ 18ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 88ہزار 502افراد ہلاک ہو گئے ۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 15لاکھ18ہزار719افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 21 فیصد (88 ہزار 502) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے 15لاکھ18ہزارافراد متاثر ہو گئے

Related Posts