اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما سیّد فخر امام نے آج بطور وفاقی وزیر برائے قومی فوڈ سیکورٹی و تحقیق اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
حلف برداری کی تقریب ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی جبکہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سیّد فخر امام سے اُن کے عہدے کا حلف لیا۔
ایوانِ صدر میں حلف برداری کی تقریب کے دوران وفاقی وزراء، سیاسی زعماء اور مشہورومعروف شخصیات بھی موجود تھیں جبکہ سیّد فخر امام کو خسرو بختیار کی جگہ فوڈ سیکورٹی کے وزیر کا عہدہ دیا گیا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی رپورٹ میں فوڈ سیکورٹی کے وزیر خسرو بختیار کو بھی نامزد کیا گیا تھا جس پر اُن کی جگہ سیّد فخر امام کو فوڈ سیکورٹی و تحقیق کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حلف برداری کی تقریب کی تصویر شیئر کی۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب ایوانِ صدر میں ہوئی جہاں میں نے سیّد فخر امام کا حلف لیا۔
President Dr. Arif Alvi administering oath of office of Federal Minister to Syed Fakhar Imam at the Aiwan-e-Sadr, Islamabad today. pic.twitter.com/9ndOktmE8c
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) April 7, 2020