قائدِ حزبِ اختلاف فردوس شمیم نقوی مقامی اخبار کی جھوٹی خبر پر برہم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قائدِ حزبِ اختلاف فردوس شمیم نقوی نجی اخبار کی جھوٹی خبر پر برہم
قائدِ حزبِ اختلاف فردوس شمیم نقوی نجی اخبار کی جھوٹی خبر پر برہم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:  سندھ اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف فردوس شمیم نقوی نے مقامی اخبار کی طرف سے شائع کردہ جھوٹی خبر پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما و قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے ایک خبر کا تراشہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں مقامی اخبار کی اِس خبر کی مذمت کرتا ہوں جبکہ اِس خبر کو غلط انداز میں چلایا گیا۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ خبر شائع ہونے کے بعد میں نے مقامی اخبار کے ایڈیٹر سے رابطہ کیا اور اس سے پوچھا کہ آپ نے یہ خبر کیسے شائع کی؟ میں نے تو ایسی کوئی بات نہیں کی تھی جو آپ نے شائع کردی جس پر اُس نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا۔

سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی کے مطابق مقامی اخبار کے ایڈیٹر نے ان سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ خبر کو اُردو سے ترجمہ کرکے شائع کیا گیا تھا جس کے سبب یہ غلطی ہوئی۔ ہم آپ سے معذرت خواہ ہیں۔

واضح رہے کہ مقامی اخبار نے فردوس شمیم نقوی کی طرف سے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی تعریف شائع کی تھی۔ اخبار کے مطابق سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی نے مراد علی شاہ کو بہادر فیصلہ ساز اور ایماندار قرار دیا تھا، تاہم قائدِ حزبِ اختلاف فردوس شمیم نقوی نے اِس خبر کی تردید کی ہے۔ 

Related Posts