پاکستان میں کورونا وائرس کے 577نئے کیسز رپورٹ، تعداد 3864 ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PIA flight carrying Pakistanis stranded in Dubai reaches Islamabad

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے 200 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 ہزار 864 ہو گئی ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 577افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

  تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے 39 ہزار 183 ٹیسٹ کیے گئے  جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 3 ہزار 88 ہے۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 افراد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں وائرس کے باعث مجموعی اموات کی تعداد 54 ہو گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 83 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ پنجاب میں 1 ہزار 918، سندھ میں 932، خیبر پختونخواہ میں 500 جبکہ بلوچستان میں 202 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 211 ہے جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 11 افراد وائرس کا شکار ہوئے۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں 13لاکھ 46ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 74ہزار 702افراد ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 13لاکھ46 ہزار974افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 21 فیصد (74ہزار702) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں  74ہزار افراد ہلاک

Related Posts