اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے آج شام قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور ظفر مرزا سمیت سول اور فوجی عہدیدار شریک ہوں گے۔
این سی سی کا اجلاس پاکستان میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا۔
این سی سی کو نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکی سفارشات پر بریف کیا جائے گا۔ صوبائی سطح پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور امدادی پیکیج پر عمل درآمد کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: کیا عمران خان کا احساس ایمرجنسی کیش پروگرام عوام کو ریلیف دے پائے گا؟