اسلام آباد :کورونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج دو پہر 12بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کانسٹیٹیوشن روم میں ہو گا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 25 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وزیر اعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور مشیر تجارت و صنعت عبدالرزاق داؤد اجلاس میں شریک ہونگےکرونا وائرس کی وجہ سے ملکی معیشت اور تجارت پر پڑنے والے اثرات اور معیشت کی بحالی کے پلان پر پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی براے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اورنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمیں جنرل محمد افضل کمیٹی کو وائرس کی موجودہ صورتحال اور ریلیف کےسلسلے میں کیے گے اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔
مزید پڑھیں:احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی کا عمل بدھ سے شروع ہوگا، ڈاکٹر ثانیہ نشتر