اسلام آباد : پاکستان آج سے چار دن تک طورخم اور چمن بارڑر کھول دیئے گئے ہیں تاکہ اپنے ملک واپس جانے کی خواہش رکھنے والے افغان شہریوں کو واپس جانے کا موقع دیا جاسکے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام افغان حکومت کی خصوصی درخواست پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اور افغان شہریوں کی سہولت کے لئے اٹھایا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک ہمسایہ ملک کی حیثیت سے اور دوطرفہ باہمی تعلقات کے پیش نظر پاکستان خصوصا عالمی وبائی صورتحال کے وقت ، افغانستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا پابند ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3277ہوگئی، 50جاں بحق