فلائٹ آپریشن کی بندش سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 3618 ملین روپے کا نقصان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan Civil Aviation Authority
Pakistan Civil Aviation Authority

اسلام آباد :ملک میں کورونا وائرس کے نتیجے میں فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے باعث  سول ایوی ایشن اتھارٹی کو مارچ کے مہینے میں 3.16ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق مارچ کے پہلے پندرہ دنوں میں 212 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ ان پندرہ دنوں کے دوران لینڈنگ اور دیگر چارجزکی وجہ سے 455 ملین روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

پاکستانی فضائی حدود کے عدم استعمال سے بھی 144 ملین روپے کا نقصان ہوا۔

16 مارچ سے 31 مارچ تک مجموعی طور پر 1469 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ ان پروازوں کی منسوخی کے نتیجے میں لینڈنگ اور دیگر معاوضوں پر 2268 ملین روپے کا نقصان ہوا۔ فضائی حدود کے عدم استعمال سے 751 ملین روپے کا نقصان ہوا۔

ایک مہینے میں مجموعی طور پر 1681 پروازیں منسوخ کردی گئیں اور فلائٹ آپریشن کی بندش کے نتیجے میں لینڈنگ اور دیگر چارجزکی مدمیں 2723 ملین روپے کا نقصان ہوا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں لاک ڈاون سے فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہوگا، عقیل کریم ڈھیڈی

فضائی حدود کے عدم استعمال کے نتیجے میں 895 ملین روپے کا نقصان ہوا۔ ایک ہی مہینے میں سی اے اے کو مجموعی طور پر 3618 ملین روپے کا نقصان ہوا۔

Related Posts