اسلام آباد: افواج پاکستان ملک کے کونے کونے میں موجودہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر،تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار اور فردوس عاشق اعوان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 38دنوں میں قوم نے اس چیلنج کابخوبی مقابلہ کیاہے،ہمیں اس جنگ کوجیتنے میں میڈیاکابھرپورتعاون درکارہے۔
قوم کواتحاد کا پیغام دینے پرعلماء کا شکریہ ادا کرتے ہیں،اللہ سے دعاہے کہ اس مصیبت اوروباکودورفرمائے۔
وفاقی اورصوبائی حکومتوں کوبھرپورتعاون فراہم کررہے ہیں، دعاہے کہ اللہ پاک کوروناوائرس سے نجات دلائے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف اورسیکیورٹی اداروں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں
رنگ ونسل سے بالاترہوکرایک قوم بن کراس وباکامقابلہ کرناہے،صوبائی حکومتوں کوبھرپورتعاون فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرون ونڈوآپریشن سینٹرہے۔