روم : عالمی فٹ بال باڈی فیفا کے سربراہ گینی انفنٹینو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بعد دوبارہ زندگی شروع ہوجائے گی تو فٹ بال بالکل مختلف ہوگا۔
کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے فٹ بال لیگ اور مقابلوں سمیت دنیا بھر میں کھیلوں کے بڑے اہم ایونٹس منسوخ کردیئے گئے ہیں۔
اٹلی کی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے گینی انفنٹینو نے کہا کہ فٹ بال کا کھیل ضرور واپس آئے گا اور جب یہ ہوگا تو ہم ایک ساتھ مل کر جشن منائیں گے۔
فیفا کے سربراہ نے کہا کہ ایک سبق یہ بھی ہے کہ ہم سمجھ چکے ہوں گے۔ وائرس کے بعد آنے والا فٹ بال بالکل مختلف ، زیادہ جامع ، زیادہ سماجی اور زیادہ معاون ہوگا۔
مزید پڑھیں: قومی رہنماؤں کے کارناموں پر مبارکباد دینا نہ بھولیں۔وقار یونس