کورونا وائرس سے محفوظ افراد اللہ کا شکر ادا کریں۔مفتی تقی عثمانی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مفتی تقی عثمانی پر مبینہ حملہ،ملزم کے بارے میں اہم حقائق سے پردہ ہٹ گیا
مفتی تقی عثمانی پر مبینہ حملہ،ملزم کے بارے میں اہم حقائق سے پردہ ہٹ گیا

کراچی: ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے محفوظ افراد کو چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ جو لوگ اللہ کے کرم سے کورونا وائرس سے محفوظ ہیں ، کثرت سے شکر ادا کریں، کثرتِ شکر اللہ تعالیٰ کی رحمت کو متوجہ کرتا ہے۔

ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ جو مرد و خواتین بیمار ہیں، ان کی صحت کیلئے اور جو محفوظ ہیں ان کی حفاظت کے لیے دُعا بھی کثرت سے کریں۔ شکر اور دُعا بلاؤں کو دفع کرنے میں بہت مؤثر ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ طبی ماہرین ہمیں کورونا وائرس سے بچنے  کے لیے سماجی فاصلے کی حمایت کرتے ہیں جبکہ حکومت کا مشورہ ہے کہ جمعہ کی بجائے ظہر کی نماز پڑھی جائے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میری دُعا ہے کہ  آپ سب صحت مند اور سلامت رہیں۔ دُنیا کے تمام ڈاکٹر متفقہ طور پر کورونا وائرس پھیلانے کی حوصلہ شکنی کیلئے سماجی دوری کی حمایت کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: جمعہ کی بجائے ظہر کی نماز پڑھی جائے۔صدرِ مملکت

Related Posts