ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 2450 ہو گئی، 35 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 2423 ہو گئی، 35 افراد جاں بحق
ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 2423 ہو گئی، 35 افراد جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 450 ہو گئی ہے جبکہ 35 افراد وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔ سندھ میں کورونا وائرس کے باعث 761 افراد متاثر جبکہ 11 جاں بحق ہو گئے ہیں۔

صوبہ پنجاب میں اب تک کورونا وائرس کے 920 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 11 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے متاثرہ کیسز کی تعداد 62 ہے۔

خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ 311 میں سے 9 افراد جاں بحق ہوئےجبکہ بلوچستان میں متاثرہ 169 میں سے 1 فرد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے 191افراد متاثر ہوئے جن میں سے 3 جاں بحق ہو گئے جبکہ آزاد کشمیر میں متاثرہ کیسز کی تعداد 9 ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں 10 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 53 ہزار 201 افراد ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 10لاکھ 15 ہزار 675افراد متاثر ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار  اموات ہوئیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں  53 ہزار افراد ہلاک 

Related Posts