اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون کے باعث عوام بجلی اور گیس کے بل 3 ماہ بعد جمع کراسکتے ہیں۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ نےکہا کہ متاثرہ کاروباری حضرات کے لیے 5 بڑے فیصلے کیے ہیں، چھوٹے کارخانوں کے متاثرہ ملازمین کے لیے 100 ارب رکھے جارہے ہیں۔
مشیر خزانہ کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی بلز جمع کرانے میں تاخیر کا نقصان حکومت خود برداشت کرے گی جس کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،بجلی اور گیس کے بل فوری طور پر جمع کرانے کی ضرورت نہیں، 3 ماہ بعد بھی جمع کرائے جاسکیں گے۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے کمزور طبقہ زیادہ خطرے میں ہے۔عمران خان