امریکا میں موذی کورونا وائرس نے ایک نومولود کی جان لے لی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Six-week-old baby dies of coronavirus in US

نیویارک :امریکا میں ناول کورونا وائرس سے چھ ہفتوں کا ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا ہے ،اس مہلک وائرس سے مرنے والا یہ سب سے کم عمر مریض ہے۔

ریاستی گورنر نیڈ لیموٹ نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ آج یہ دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے کہ کورونا سے امریکا میں نومولود بچے کی ہلاکت ہوگئی ہے۔

ریاستی گورنر نے مزید بتایا کہ نومولود کو گذشتہ ہفتے اسپتال میں لایا گیا تھا تاہم ڈاکٹرز کی کوششوں کے بعد بچے کو بچایا نہیں جاسکا، انہوں نے تصدیق کی ہے کہ اس بچے میں کورونا وائرس پایا گیا تھا جس کی رپورٹ گزشتہ رات ہی آئی تھیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 9لاکھ 36ہزار افراد متاثر، 47ہزار245ہلاک

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کورونا سے متعلق پیچیدگیوں کی وجہ سے کہیں بھی ضائع ہونے والی کم عمر ترین زندگی میں سے یہ سب سے کم عمر مریض ہے۔

پچھلے ہفتے حکام نے اطلاع دی تھی کہ وہ ایک سال سے کم عمر والے بچے کی موت کی تحقیقات کر رہے ہیں جس کاکورونا وائرس کا مثبت ٹیسٹ آیا تھا، مقامی میڈیا کے مطابق وہ شیر خوار نو ماہ کا تھا۔

اب تک ناول کورونا وائرس نے امریکا میں 5000 سے زیادہ افراد کی جان لے لی ہے اور 215000 سے زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ تیزی سے پھیلنے والا وائرس بڑی عمر کے افراد کے لئے زیادہ خطرناک ہے حالانکہ کورونا نے بچوں کو بھی متاثر کیا ہے۔

Related Posts