اسلام آباد:وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کے دوران ٹیلی اسکول شروع کردیا جائے جہاں بچے گھر بیٹھے تعلیم حاصل کرسکیں گے۔
وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے لاک ڈاؤن کے پیشِ نظر وزارتِ تعلیم اور پاکستان ٹیلی ویژن کے باہمی اشتراک سے ٹیلی اسکول شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ آج ہم نے وزارتِ تعلیم اور پی ٹی وی کے مابین ایک ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔ ایم او یو (معاہدے) کے تحت ایک تعلیمی ٹی وی چینل شروع کیا جائے گا۔
وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران جب تمام اسکول بند رہیں گے، ایم او یو پر دستخط کرنے سے ہمارا مقصد یہ ہے کہ اس دوران 10 گھنٹوں پر محیط تعلیمی کورسز کروائے جائیں اور بچے گھر پر تعلیم حاصل کرسکیں۔
شفقت محمود نے کہا کہ 10 گھنٹے کی کلاسز کے دوران ہر روز بچوں کو تعلیم دی جائے گی اور لاک ڈاؤن کے دوران ان کی تعلیم کا ہرج نہیں ہوگا۔ وفاقی حکومت نے بچوں کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے تعلیمی ٹی وی چینل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
An MOU was signed today between Education Ministry and PTV for the launch of Teleschool, an education tv channel. During this time when schools are closed we aim to have 10 hours of course based classes for children everyday pic.twitter.com/r2cFcViSOA
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) April 1, 2020