کراچی : بھارتی خفیہ ایجنسی را کے گرفتار ملزمان سے تحقیقات کے تناظر میں کراچی یونیورسٹی کے ایک دفتر پر اداروں کا چھاپہ، اسلحہ اور سامان برآمد کرلیا گیا۔
باخبر ذرائع کے مطابق چھا پے کے دوران ایک مشین گن 2 پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ اور ملک کے خلاف ذہن سازی کا لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم ماجد نے اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر میں اپنا آفس بنا رکھا تھا۔گروہ کے سرغنہ شاہد متحدہ کی ہدایت پر آفس بنایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: پولیس کا امتیاز سپر اسٹور پر چھاپہ، ذخیرہ کئے گئے ماسک اور سینیٹائزر برآمد