ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،عثمان بزدار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Punjab CM pays tribute to doctors, paramedics in fight against coronavirus

لاہور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بدھ کے روز پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کرنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کے فرائض سرانجام دینے والے عملہ اور ڈاکٹروں کو گلدستے بھیجے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کے 65 نئے کیسز رپورٹ، تعداد 2040 ہو گئی

دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ غربت زدہ لوگوں کو راشن فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی حفاظت کے لئے ہمیں مشکل فیصلے کرنے ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم صرف احتیاط سے ہی کورونا وائرس کو شکست دے سکتے ہیں۔ انہوں نے صاحب حیثیت لوگوں سے درخواست کی کہ وہ غریب لوگوں کی داد رسی کیلئے حکومت کی مدد کریں۔

Related Posts