راولپنڈی کے ہومیو پیتھک ڈاکٹر کا کورونا وائرس کے علاج کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rawalpindi homeopathic doctor claims cures coronavirus

اسلام آباد : راولپنڈی کے رہائشی ہومیوپیتھی ڈاکٹر محمد خالد نے دعویٰ کیاہے کہ وہ کورونا وائرس کی تشخیص ایک منٹ میں کر لیتے ہیں اور کورونا وائرس کے مریض کا علاج 24گھنٹے میں مکمل علاج کر لیتے ہیں ،ڈاکٹر خالد بٹ کا کہنا ہے کہ آزمائش شرط ہے جبکہ ابھی تک پوری دنیا ابھی تک اس موزی مرض کی ویکسین ایجاد نہیں کر سکی۔

پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس کی وبا کا شکار ہے ووہان چائنا سے شروع ہونے والی بیماری نے تمام براعظموں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ہر ملک کے ڈاکٹرز اس موذی مرض کے علاج کے لئے ویکسین تیار کرنے میں لگے ہوئے ہیں لیکن ابھی تک اس میں کسی بھی ملک کو کامیابی حاصل نہیں ہوئی ۔

پورے پاکستان کو لاک ڈاؤ ن کردیا گیا ہے اور حفاظتی تدابیر پر عمل کرایا جارہا ہے ،کرنٹائن سینٹر بنائے جارہے ہیں صابن سے ہاتھ دھونے کا کہاجارہاہے ،گلوز پہننے کے علاوہ سینیٹائزر کے استعمال پر زور دیا جارہا ہے تاکہ یہ مرض زیادہ نہ پھیل سکے ،سوشل ڈسٹنس رکھنے کو کہا جا رہا ہے ان حالات میں راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے حسان ہومیوپیتھی میڈیکل سینٹر کے مالک ڈاکٹر محمد خالد بٹ نے دعوی کرکے سب لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے ۔

ڈاکٹر خالد بٹ کا کہنا ہے ہے کہ ہمارے پاس جدید ٹیکنالوجی ریڈیانک کمپیوٹرز ہیں جو امریکہ کے بنے ہوئے ہیں ہم ان سے کورونا وائرس کی تشخیص صرف ایک منٹ میں کر لیتے ہیں اور اگر مریض میں وائرس کی علامات موجود ہوں تو دعویٰ کے ساتھ مریض کا علاج 24گھنٹوں میں کیا جاتا ہے ۔

ڈاکٹر خالد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے چھ مریض ہمارے کلینک سے صحتیاب ہو کر جا چکے ہیں ہمیں مریض کے بلڈ سیمپل چاہیے ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ نے 1200 ارب کے کورونا وائرس امدادی پیکیج کی منظوری دے دی

ہم ایک منٹ میں چیک کرکے بتاتے ہیں کہ مریض میں کورونا وائرس ہے کہ نہیں جب کہ اگر مریض نہ آ سکے تو اس کی فوٹو اور بلڈ سیمپل ہمیں دیں تو ہم ان سے تشخیص کرکے فوراً بتا دیتے ہیں ۔

ڈاکٹر محمد خالد بٹ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے دوائیں دستیاب ہیں جبکہ پاکستانی سائنسدان جمیل شیخ جن کا تعلق سندھ لاڑکانہ سے ہے جو ان دنوں امریکہ میں مقیم ہیں انہوں نے کورونا ٹیسٹ ڈیوائس بنا لی ہے جو پانچ منٹ میں کرتی ہے ۔

ڈاکٹر محمد خالد بٹ نے کورونا وائرس کی ایک منٹ میں تشخیص کرنے کے دعوے میں میں کتنی صداقت ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن ڈاکٹر خالد بٹ اپنے دعوے پر قائم ہے اور ان کا کہنا ہے کہ آزمائش شرط ہے۔

Related Posts