کراچی : سندھ حکومت نے کراچی کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کو ڈیوٹی پر طلب کر لیا، حکومت سندھ کے محکمہ بلدیات نے تمام ضلعی بلدیات ڈی ایم سیز کے میونسپل کمشنرز ، چیف آفیسرز، تمام افسران اور ماتحت عملےکو حکم دیا ہے کہ وہ فوری طور پر ڈیوٹی پر حاضر ہوں ۔
خصوصا” کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال میں اپنے فرائض انجام دیں ۔حکم نامہ نمبرDLG/17(1)/2017/P-3/422 ڈائریکٹر بلدیات حکومت سندھ نے 31مارچ کوجاری کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: بلدیہ غربی :کورونا وائرس روکنے کیلئے اسپرے مہم، عملے کی چھٹیاں منسوخ