جنگ گروپ کے چیئرمین میر جاوید الرحمٰن کراچی میں انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنگ گروپ کے چیئرمین میر جاوید الرحمٰن کراچی میں انتقال کر گئے
جنگ گروپ کے چیئرمین میر جاوید الرحمٰن کراچی میں انتقال کر گئے

کراچی: جنگ گروپ کے چیئرمین، پرنٹر اور پبلشر میر جاوید الرحمٰن  آج دورانِ علاج انتقال کر گئے جسے شعبۂ صحافت کا ایک عظیم نقصان قرار دیا جارہا ہے۔

جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمٰن کے صاحبزادے اور جیو گروپ کے روحِ رواں میر خلیل الرحمٰن کے بڑے بھائی  میر جاوید الرحمٰن کچھ دنوں  سے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل تھے۔

شہرِ قائد کے نجی ہسپتال میں داخل میر جاوید الرحمن شوگر اور پھیپھڑون کے کینسر میں مبتلا تھے جنہیں دورانِ علاج دل کا دورہ پڑا۔

دل کا دورہ پڑنے کے باعث میر جاوید الرحمٰن کو فوری طور پر آئی سی یو میں داخل کر لیا گیا جن سے ملاقات کے لیے میر شکیل الرحمٰن کو حکومت نے بھائی کی عیادت کیلئے انسانی ہمدردی کے تحت اجازت دی تھی۔

اس حوالے سے وفاقی وزیرِ انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے ذاتی طور پر قومی احتساب بیورو (نیب) کو خط لکھا تھا جس پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ تاہم آج میر جاوید الرحمٰن کا انتقال ہوگیا ہے۔

Related Posts