سندھ حکومت زبانی جمع خرچ سے آگے نہیں بڑھ سکی۔زرتاج گل وزیر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت زبانی جمع خرچ سے آگے نہیں بڑھ سکی۔زرتاج گل وزیر
سندھ حکومت زبانی جمع خرچ سے آگے نہیں بڑھ سکی۔زرتاج گل وزیر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے لاک ڈاؤن کے دوران عوام کی مدد کے وعدوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت زبانی جمع خرچ سے آگے نہیں بڑھ سکی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت نے دو ہفتے قبل عوام سے وعدہ کیا تھا کہ دیہاڑی دار افراد کو بنیادی راشن مہیا کیا جائے گا۔

وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت زبانی جمع خرچ سے آگے نہیں بڑھ سکی۔ عوام کی مدد کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا جبکہ سندھ کے صوبائی وزیر وفاق پر تنقید میں مصروف ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاق اور حکومتِ سندھ کے مابین کورونا وائرس پر بھی جنگ چھڑ گئی جبکہ خاتون صحافی نے صوبائی وزیر شہلا رضا کو حکومتِ سندھ کی کارکردگی پر پیغام ضائع کرنے کا مشورہ دے دیا۔

 ٹوئٹر پر تین روز قبل اپنے پیغام میں صوبہ سندھ کی وزیر برائے ترقئ خواتین سیّدہ شہلا رضا نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سندھ کے مقابلے میں زیادہ ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: خاتون صحافی کا شہلا رضا کو پیغام ضائع کرنے کا مشورہ

Related Posts