اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کی تقریر سننے کے بعد اپوزیشن رہنماؤں کے بیانات جاری ہیں، خواجہ سعد رفیق نے وزیرِ اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ ٹائیگر فورس پر قومی وسائل ضائع نہ کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی ٹائیگر فورس پر وقت اور وسائل ضائع نہ کیے جائیں۔
مسلم لیگ (ن) رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اس کی بجائے وزیرِ اعظم عمران خان کو چاہئے کہ کورونا وائرس کے خلاف جامع منصوبہ بندی اور ریاستی مشینری کا استعمال کریں۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کورونا وائرس جیسے عالمی خطرے سے جنگ کے لیے قوم کا جذبۂ اخوت بروئے کار لایا جائے۔
او بھاٸ !
پی ٹی آٸ ورکرز کی
ٹائیگر فورس پر وقت اور قومی وسائل ضائع کرنے کی بجاۓکرونا سے لڑنے کے لئے جامع منصوبہ بندی ریاستی مشینری اور قوم کا جذبۂِ اخوت بروۓ کار لاؤ 🙏🏻🙏🏻🙏🏻
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) March 31, 2020
گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان کی تقریر سننے کے بعد ردِ عمل دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بدقسمتی سے جناب عمران خان کا خطاب بے معنی اور ٹھوس اقدامات سے خالی تھا۔
ن لیگ رہنما نے کہا کہ کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے قومی وحدت اور مواخات کی بات ہی نہیں کی گئی۔
وزیرِ اعظم عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے عہدے پر بٹھایا گیا شخص قومی اتحاد و یکجہتی پر یقین ہی نہیں رکھتا۔
بدقسمتی سے جناب عمران خان کا قوم سے خطاب بے معنی اور ٹھوس اقدامات سے خالی تھا
کرونا سے لڑنے کے لئے قومی وحدت اور مواخات کی بات ھی نہیں کی گٸ
وزیر اعظم کے عہدہ پر بٹھایا گیا شخص قومی اتحاد و یک جہتی پر یقین ھی نہیں رکھتا#teamksr
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) March 30, 2020