لاک ڈاؤن سے متاثرہ ماہی گیروں کو راشن ملنا شروع

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan Coast Guards distribute free ration among fishermen

کراچی :ماہی گیروں کو راشن ملنا شروع ہوگیا،ایم ایم نیوز کی خبر پر کوسٹ گارڈ نے نوٹس لے لیا۔

کوروناوائرس کے پھیلاؤ اور سمندری راستوں سے مادر وطن میں اس کے داخلے کو روکنے کی ذمہ داری وزارت داخلہ نے پاکستان کوسٹ گارڈز کے سپرد کی ہے ۔

پاکستان کوسٹ گارڈز کی تقریبا 20 چھوٹی بڑی کشتیاں اور 600 نفری اس فرض کونبھانے میں دن رات سر گرم عمل ہے۔

اب تک 284کشتیاں اور ان میں موجود 4256ماہی گیروں کو سمندر کے اندر کورونا وائرس کے حوالے سے اسکریننگ کی گئی اور ان میں سے 04مشتبہ افراد کو گوادر ہسپتال میں علاج کے لیے منتقل کیاگیاہے ۔

اپنی دیگر مصروفیات کے ساتھ ساتھ پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے بلوچستان کے پسماندہ اور طبی سہولتوں سے محروم دور افتادہ علاقوں پسنی،گوادر، جیوانی کے ساتھ ساتھ منوڑہ کے علاقے میں غریب ماہی گیروں میں فری راشن کی فراہمی میں مددکی گئی اور کورونا وائرس کے حوالے سے طبی امداد اور ہدایات بہم پہچائی گئی۔

مزید پڑھیں: مایا علی کی جانب سے غریبوں میں راشن بیگ تقسیم کئے گئے

یہ اقدام مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے آفیسرز اور جوانوں کا اپنے ہم وطنوں سے جذبہ ہمدردی اور خیر سگالی کا پیغام ہے ۔ پاکستان کوسٹ گارڈز اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ آئیندہ بھی اپنے ہم وطنوں کی خدمت کے لئے تمام وسائل برو ئے کار لاتے ہوئے خدمات فراہم کرتی رہے گی۔

پاکستان کوسٹ گارڈز اپنے مینڈیٹ کے مطابق تعین شدہ فرائض کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ ارضِ پاک کے تحفظ اور عوام کی خدمت کے لئے مشکل کی اس گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

Related Posts