اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس بنی گالہ میں ہوا کو ر کمیٹی میں اہم فیصلے کیے گئے حکومت نے تعمیراتی انڈسٹری کو فوری آپریشنل کرنے کی منظوری دید ی جب کہ وفاقی حکومت نے سرمایہ کاروں کو تعمیراتی شعبے میں ریلیف دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔
تعمیراتی شعبے میں کام سے روزگار سمیت چالیس صنعتیں آپریشنل ہوگی ، وزیراعظم عمران خان تعمیراتی شعبے کو ریلیف پیکیج دینے کا اعلان کل کریں گے ،وزیراعظم عمران خان ایک مرتبہ پھر قوم کو اعتماد میں لینے کیلئے قوم سے خطاب بھی کریں گے۔
اجلاس میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اس کے ساتھ ساتھ صوبوں میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی ۔
ملک میں اشیائے ضروریہ کی بلا تعطل فراہمی کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عوام میں آگاہی میں پارٹی کے متحرک کردار پر بھی مشاورت کی گئی جبکہ حکومتی ریلیف پیکیج کو مستحق افراد تک پہنچانے کے لیے رضاکار فورس کی حمایت حکمت عملی بھی طے کی گئی۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں کورونا کی مریضہ نے دم توڑ دیا، ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی