اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ اتھارٹی نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے کام کرنے والے فرنٹ لائن میڈیکل عملے کو حفاظتی کٹس تقسیم کرنا شروع کردی ہیں۔
این ڈی ایم اے کے چیئرمین نے کہا کہ وبائی مرض کے خلاف فرنٹ لائن میں کھڑے ڈاکٹروں ، نرسوں ، پیرا میڈیکس ، مینجمنٹ اسٹاف ، نگران عملہ اور لیب ورکرز کو حفاظتی کٹس فراہم کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں تعاون پر چین کے شکر گزار ہیں، ظفر مرزا