کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں تعاون پر چین کے شکر گزار ہیں، ظفر مرزا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Zafar Mirza praises China’s help in battle against COVID-19

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں چین کے تعاون کو سراہا ہے۔

اسلام آباد میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں چینی ڈاکٹروں کی ٹیم سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر ظفر مرزا نے چینی حکام سے طبی سامان اور عملہ مہیا کرکے مدد کرنے پر اظہار تشکر کیا۔

ظفر مرزا نے مزید کہا کہ یہ واقعی ناقابل یقین ہے کہ پاکستان میں سامنے آنے والے تمام کیسزمیں سے ایک بھی مریض کی چین کی سفری ہسٹری نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون اور رابطے کے ذریعے ہی کامیاب ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: زرتاج گل وزیر کا شہباز شریف کو 7 روز تک سماجی فاصلے کا مشورہ

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی طلبا جو کورونا وائرس پھیلنے کے دوران ووہان میں پھنسے ہوئے تھے ، اب وہ پاکستان کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔

وزیر اعظم کے معاون نے امید ظاہر کی ہے کہ صحت کے پیشہ ور افراد کورونا وائرس کو روکنے کے لئے اپنے چینی ہم منصبوں سے سیکھیں گے ۔

انہوں نے چین کی کاوشوں کی مزید تعریف کی اور کہا کہ چین نے تاریخ کا ایک نیا باب لکھا ہے جس نے لگ بھگ 60 ملین افراد کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے قرنطینہ میں رکھا ۔

انہوں نے کہا کہ چینی ڈاکٹروں کی آمد بھی اہم ہے کیونکہ پاکستان صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کی تربیت شروع کرنے جا رہا ہے ۔

Related Posts