آئندہ ہفتے 400 وینٹی لیٹرز پاکستان پہنچ جائیں گے‘ چیئرمین این ڈی ایم اے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

No shortage of ventilators, PPE: NDMA Chairman

اسلام آباد:چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منگل کے روز ایک اور جہاز پہنچے گا جس میں 15 ٹن کے قریب سامان ہوگا۔

15 ٹن کے سامان میں انفراریڈ واک تھرو گیٹس، وینٹی لیٹرز شامل ہوں گے‘کے پی میں بھی ایک اور لیبارٹری بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ڈی آئی خان میں لیبارٹری کی اپ گریڈیشن جاری ہے، راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں لیبارٹری کل سے کام شروع کردے گی، گوجرانوالہ یا گجرات میں بھی ایک لیبارٹری بنادی جائے گی۔

پاکستان میں لیبارٹریز کی تعداد بڑھانے پر کام کررہے ہیں، ہماری کوشش ہے ملک میں لیبارٹریز کی تعداد 40 سے 50 ہوجائے۔

کراچی میں 3 انسٹی ٹیوشن کو ٹیسٹنگ کٹس اور مشینیں دے رہے ہیں، اسلام آباد میں لیبارٹریز کی تعداد آج رات تک بڑھا دی جائے گی۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی ٹیسٹنگ مشینیں پہنچا رہے ہیں۔منگل کو ایک اشتہار دے رہے ہیں جس کے تحت بھرتیاں کی جائیں گی۔

100 ٹیکنیشن کو 14 گریڈ میں 16 ماہ کے کنٹریکٹ پر رکھا جائے گاآئندہ اتوار تک فرنٹ لائن پر موجود اسٹاف تک تمام طبی حفاظتی سامان پہنچا دیا جائے گا۔

آج ایک کارگو جہاز میں 30 ہزار ٹیسٹنگ کٹس کراچی پہنچ چکی ہیں، دوسرے جہاز میں اسلام آباد ادویات پہنچی ہیں، ایک اور جہاز رات کو پہنچے گا جس میں 15 وینٹی لیٹرز اور دیگر سامان ہے۔

Related Posts