وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب میں کورونا وائرس کے 490 کیسزکی تصدیق کردی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CM Buzdar orders to complete Eid cleanliness operation by evening

پنجاب: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تصدیق کی کہ صوبے میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد 490 ہوگئی ہے ۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کل 490 کیسز رپورٹ ہوئے ، لاہور میں 115کیسز سامنے آئے، وزیر اعلیٰ نے صوبے کے مختلف شہروں میں تصدیق شدہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تفصیلات بھی بتائیں۔

مزید پڑھیں: مقتدر حلقوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب و دیگر کو ہٹانے کا مطالبہ‘ وزیر اعظم کا انکار

ان کا کہنا ہے کہ میں بھاری دل کے ساتھ اس بات کی تصدیق کر رہا ہوں کہ ہم فیصل آباد میں ایک 22 سال کا مریض کھو چکے ہیں اور فی الحال ہمارے پاس پنجاب میں 490 تصدیق شدہ کیسز موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں ہنگامی صورتحال ہے اور ہر ایک کو ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے اور جان بچانے میں  مدد کرنے کی ضرورت ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ میں 207 ، ملتان 46 ، لاہور 115 ، گجرات 48 ، گوجرانوالہ 9 ، جہلم 19 ، راولپنڈی 14 ، ملتان 3 ، فیصل آباد 10 ، منڈی بہائ الدین 3 ، سرگودھا 2 ، ننکانہ صاحب 2 ،میانوالی 2 اور نارووال ، اٹک ، بہاولنگر اور خوشاب میں ایک ایک کیس سامنا آیا ہے۔

Related Posts