ایل این جی کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی، مزید کمی کاامکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

LNG price reduced by Rs9 per litre in Islamabad and Punjab
LNG

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:پنجاب اور اسلام آباد میں ایل این جی کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جبکہ آئندہ چند روز میں مزید کمی کا امکان ہے۔

وفاق اور پنجاب والوں کیلئے اچھی خبریہ ہے کہ حکومت نے ایل این جی پر 9 روپے فی لیٹر تک ریلیف دے دیا ہے ۔ نئی قیمت 93 روپے 50 پیسے سے کم ہو کر 84 روپے 50 پیسے فی کلو ہوگئی ہے ۔

چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ عالمی مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کے باعث کیا گیا۔

واضح رہے کہ پنجاب اور اسلام آباد کے سی این جی اسٹیشن پر درآمدی ایل این جی فروخت ہوتی ہے ۔

انھوں نے اپریل میں سی این جی کی قیمت میں مزید کمی کاعندیہ بھی دے دیا۔غیاث پراچہ نے واضح کیا کہ سندھ اورخیبر پختونخوا والے بھی پُرامید رہیں،دونوں صوبوں میں سی این جی سستی کرنے کے حوالے سے حکومت کیساتھ بات چیت جاری ہے۔

مزید پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی، حفیظ شیخ

اس کے علاوہ وزارت پٹرولیم نے بھی اپریل میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان مسترد کردیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل سمیت تمام مصنوعات کی قیمتیں 25 مارچ والی سطح پر برقرار رہیں گی۔

Related Posts