اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد4,858تک پہنچ گئی‘24 گھنٹوں میں 769 افراد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد4,858تک پہنچ گئی‘24 گھنٹوں میں 769 افراد ہلاک
اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد4,858تک پہنچ گئی‘24 گھنٹوں میں 769 افراد ہلاک

میڈرڈ: 24 گھنٹوں میں 769 افراد کی ہلاکت کے بعد اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد 4,800سے زیادہ ہوگئی‘ یہ اسپین میں ہلاکتوں کا ریکارڈ ایک روزہ اعداد و شمار تھا۔

اٹلی کے بعد اسپین میں مرنے والوں کی تعداد دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے، اور اب تک4,858 افراد جان سے گئے، جبکہ مجموعی کیسوں کی تعداد بڑھ کر64,059 ہوگئی ہے۔

اضافے کے باوجود، نئے انفیکشن کی شرح سست ہوتی دکھائی دے رہی ہے، جمعرات کے روز 18 فیصد کے مقابلہ میں 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے باوجود، چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد اٹلی سے کہیں زیادہ تھی، جس نے جمعرات کی رات اپنی آخری اطلاعات تک 662 اموات شمار کیں۔

اس وبا کے نتیجے میں اٹلی میں اب تک8,165اموات ہوچکی ہیں جبکہ 80,539افراد اس میں مبتلا ہیں۔

 

Related Posts