اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹرز اور اسٹاف کی ایک ماہ اور اپنی تین ماہ کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان سینیٹ کے مطابق سینیٹرز کی ایک ماہ کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈ میں جائیگی،گریڈ 20، 21 اور 22 کے افسران کی پانچ دن کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈ میں جائیگی۔
گریڈ 17 سے 19 کی تین دن کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈ میں جائیگی،گریڈ 7 سے 16 کی ایک دن کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈ میں جائیگی۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ سینیٹ نے ہرمشکل وقت میں ایسے فیصلے کئے ہیں، مشکل فیصلے کرینگے تو کورو نا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے گا۔
مزید پڑھیں: چیئرمین صادق سنجرانی کا 5 اپریل تک سینیٹ سیکریٹریٹ بند رکھنے کا حکم