اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلئے تمام موٹر ویز کو تجارتی و مسافر گاڑیوں کے لئے بند کردیا گیا ہے ۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق صرف نجی گاڑیوں میں زیادہ سے زیادہ دو افراد موٹر ویز کو استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ دوسری طرف تمام تجارتی ومسافر گاڑیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔
تاہم ترجمان نے بتایا کہ تیل اور دیگر ضروری سامان لے جانے والی گاڑیاں موٹر ویز کا استعمال کرسکتی ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملات کی تعداد ایک ہزار 102 ہوگئی ہے ۔
وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کی وجہ سے ایک اور مریض کی موت ہوگئی ہے جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد نو ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں:لاک ڈاون کے باعث بندرگاہ پر درآمدی مال کے ڈھیر ،صنعتوں کو خام مال کی فراہمی متاثر